بیلا روس کے وزیر اعظم تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
Posted on November 10, 2015 By Majid Khan اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Andrei Kobyakov
اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم کے مشیر خارجہ سر تاج اور وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے بیلا روس کے وزیر اعظم آندرے کوبیکوف کا ائر پورٹ پر استقبال کیا۔
بیلا روس کے وزیر اعظم آندرے کوبیکوف اپنے تین روزہ دورہ میں وزیر اعظم نواز شریف اور صدر ممنون حسین سے ملاقات کرینگے۔
وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے بیلا روس کے وزیر اعظم کے اعزاز میں ظہرانہ جبکہ صدر ممنوں عشایہ دینگے۔
دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم معاہدوں پر دستخط کیے جائیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com