بیلجیم میں کورونا پابندیوں کیخلاف احتجاج،پولیس اورمظاہرین میں جھڑپیں

Belgium Protests Clashes

Belgium Protests Clashes

برسلز (اصل میڈیا ڈیسک) بلیجیم کے دارالحکومت برسلز میں کورونا پابندیوں کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برسلزمیں ہزاروں افراد نے کورونا کے باعث عائد پابندیوں کے خلاف مارچ کیا۔ مظاہرین نے آزادی آزادی کے نعرے لگائے اور آتش بازی کی۔

پولیس نے خاردار تارلگا کر مظاہرین کو یورپی یونین کے ہیڈکوارٹرز کی جانب جانے سے روک دیا۔ دو ڈرونز اور ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے احتجاجی مارچ کی نگرانی کی گئی۔

پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے واٹرکینن اور آنسو گیس استعمال کی ۔ مظاہرین نے پولیس پرپتھراؤ کیا۔ 20 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔

بیلجیم کی حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے ماسک اور ویکسین اور سماجی پابندیوں کو سخت کیا ہے۔