بیلجئیم: معاشی بدحالی کے خلاف مظاہروں میں درجنوں افراد زخمی

Belgium Dmonstrations

Belgium Dmonstrations

برسلز (جیوڈیسک) احتجاج کا آغاز سڑکوں پر پر امن مارچ سے ہوا لیکن دیکھتے ہی دیکھتے مظاہرہ پر تشدد رخ اختیار کر گیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارچ، آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ مظاہرین نے سڑکوں پر کھڑی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

لوگوں کا مطالبہ ہے کہ اخراجات میں کمی اور ٹیکس میں اضافے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق مظاہرین کی تعداد ایک لاکھ سے زائد تھی۔ حالیہ مظاہرے کو بیلجئیم کی تاریخ کا بڑا مظاہرہ قراردیا جا رہا ہے۔