بیلجیئم: آئرلینڈ کے سائیکلسٹ ڈینئل مارٹن نے کامیابی حاصل کر لی

Belgian cyclists

Belgian cyclists

بیلجئم (جیوڈیسک)میں آئرلینڈ کے سائیکلسٹ ڈینئل مارٹن نے کامیابی حاصل کر لی، ادھر ٹور آف ترکی ریس کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔بیلجئم کے مشکل ترین ٹریکس پر سائیکلسٹ اپنا زور بازو دکھانے آئے۔

ڈھلان پرچڑھائی اور پھر تیز رفتاری میں پھرتی دکھانے کا سخت مقابلہ ہوا۔ دو سو اکسٹھ اعشاریہ پانچ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے میں آئرش سائیکلسٹ نے پہل کی، انہوں نے چھ گھنٹے اڑتیس منٹ اور سات سیکنڈ میں فِنشنگ لائن عبور کر کے فتح حاصل کی۔

دوسری جانب مارسل کِٹل نے ٹور آف ترکی سائیکلنگ ریس کا پہلا مرحلہ جیت لیا۔ پہلے مرحلے کا ایک سو تینتالیس کلومیٹر کا فاصلہ سب سے پہلے مارسل کِٹل نے طے کیا۔ آندرے گریپل دوسرے نمبر پر رہے۔