بیلجیم (جیوڈیسک) کے بادشاہ البرٹ دوئم نے تخت سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔ انتہر سالہ البرٹ دوئم نے ذرائع کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ بیلجیم کے قومی دن اکیس جولائی کو وہ بادشاہت اپنے بیٹے فلپ کے سپرد کر دیں گے۔
کیونکہ بڑھتی عمر اور خراب صحت کے باعث وہ فرائض انجام دینے سے قاصر ہیں۔ کنگ البرٹ بیلجیم حکومت سے مل کر انہیں اپنے فیصلے سے اگاہ کریں گے۔ انہوں نے نو اگست انیس سو تیرانوے میں بیلجیم کے چھٹے بادشاہ کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔