بیلجیئم کا عجیب و غریب ہوٹل سیاحوں کی توجہ کا مرکز

Hotels

Hotels

بیلجیئم (جیوڈیسک) یوں تو آپ نے عالی شان عمارتوں میں قائم بے شمار لگژری ہوٹل دیکھے ہی ہونگے جو سیاحوں کی نظروں کو اپنے سحر میں مبتلا کر کے انہیں قیام پر مجبور کردیتے ہیں۔

لیکن اب ذرا اس عجیب و غریب ہوٹل کو بھی دیکھ لیجئے۔ بیلجیئم کے شہر ڈربی میں واقع کاٹھ کا یہ گھوڑا کسی عجائب گھر سے لایا گیا کوئی تاریخی نمونہ نہیں بلکہ اس میں قائم ہے دس کمروں پر مشتمل ایک شاندار ہوٹل۔

جی ہاں ٹروجن ہارس نامی اس ہوٹل کا اندرونی حصہ بھی مکمل لکڑی سے ہی بنایا گیا ہے جبکہ تمام فرنیچر بھی نفیس لکڑی سے تیار کیا گیا ہے۔ ہوٹل کا اندرونی حصہ کسی غار کا منظر پیش کرتا دکھائی دیتا ہے جہاں ہر چیز انوکھی نظر آتی ہے۔ ہوٹل میں ایک رات قیام کرنے کا کرایہ ایک سو بائیس پائونڈز رکھا گیا ہے۔