یقین نہیں کہ پاکستان کے اعلیٰ حکام اسامہ کے ٹھکانے سے آگاہ تھے، امریکا

America

America

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ اس بات پر یقین نہیں جاسکتا کہ پاکستان کے اعلیٰ حکام القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے ٹھکانے سے آگاہ تھے واشنگٹن میں نیشنل سیکوریٹی کونسل کی ترجمان نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی وجہ نہیں ہے کہ اس بات پر یقین کریں کہ حکومت کا کوئی اعلیٰ اہلکار اسامہ بن لادن کے ٹھکانہ سے واقف تھا۔

وہ نیویارک ٹائمز میں لگائے گئے اس الزام کے بارے میں سوال کا جواب دے رہی تھیں کہ پاکستان کے کچھ سینئر حکام سامہ بن لادن کے ٹھکانے سے واقف تھے۔