مومن بیش قیمت جان

Momin

Momin

تحریر: شاہ بانو میر
والمحصنت النساء آیت مبارکہ 93 سے 94 ترجمہ جو شخص کسی مومن کو قصداً قتل کرے گا اس کی سزا جہنم ہے جس میں وہ ہمیشہ جلتا رہے گا – اور اللہ اس پر غضبناک ہوگا اور اس پر لعنت کرے گا اور ایسے شخص کیلئے اس نے دردناک عذاب تیارکر رکھا ہے۔

مومنو جب تم اللہ کی راہ میں باہر نکلا کرو تو تحقیق سے کام لیا کرو -اور جو شخص تم سے سلام علیک کہے تو اس سے یہ نہ کہو کہ تم مومن نہیں ہو اور اس سے تمہاری غرض یہ ہو کہ دنیا کی زندگی کا فائدہ حاصل کرو تو اللہ کے پاس بہت سی غنیمتیں ہیں تم بھی تو پہلے ایسے ہی تھے پھر اللہ نے تم پر احسان کیا تو (آئیندہ)تحقیق کر لیا کرو – اور جو عمل تم کرتے ہو اللہ کو سب خبر ہے بڑا مشہور واقعہ ہے۔

جب صحابہ کرام سفر پر تھے اور راستے میں ایک چرواہے کو دیکھا جو اپنی بھیڑ بکریاں چراگاہ میں چراہ رہا تھا – اس نے ان کو دیکھ کر سلام کیا یہ سمجھے کہ اس نے جان بخشی کیلئے سلام کیا ہے ورنہ تو یہ کافر ہے اس لئے انہوں نے اسکو قتل کر دیا – معاملہ جب آپُ کے پاس پہنچا تو آپ سخت برہم ہوئے اور خون بہا ادا کیا – خون بہا ادا کیا ذرا غور کیجئے اللہ سبحان و تعالیٰ کسی چیز کونہیں چھپاتے واضح فرماتے ہیں وجہ یہ ہے کہ اس القرآن نے قیامت تک ہمیں ہدایت دینی ہے -اگر واقعات میں ردو بدل کیاجائے گا تو اصل روح ختم ہو جائے گی – ان میں مومن کو قتل کرنے والے پر اللہ پاک نے اپنی جانب سے لعنت فرمائی اورساتھ ہی ساتھ اشارہ یہ دیا۔

Murderer

Murderer

کہ اس چرواہے کی بھیڑ بکریاں تھیں جو اس کے قتل کی صورت صحابہ اکرام کو مل جاتیں توان آیات میں صحابہ کراپ پر واضح کیا گیا کہ اس دنیا کے فائدے کیلئے تو اس چرواہے کو قتل نہیں کیا ؟ ساتھ ہی ان کو کہا گیا کہ کچھ عرصہ قبل آپ سب ایسے ہی تھے پھر اللہ نے احسان کیا اورآپ سب مسلمان ہوکر فلاح پا گئے- اسی طرح سے آپ سب کو یہی کوشش کرنی ہے کہ اب خود کوغرورمیں مبتلا نہ کریں اورظاہر پے قیاس کرتے ہوئے جو کوئی آپکو سلام کرے تو اس کے دین پر ہرگز شک نہ کریں -اس میں آج کے حالات کی کس قدر واضح جھلک ملتی ہے۔

کہ آج اگر ہم مسلم دنیا کی زبوں حالی پے غور کریں تو بڑی طاقتیں محض ان کے وسائل پر قبضہ کرنے کیلئے عجیب و غریب قسم کا اودھم مچائے ہوئے ہیں – قتل و غارت گری کہ آج مسلمان ہی مسلمان کو کاٹ رہا ہے مار رہا ہے جبکہ اسی مومن کیلئے اللہ پاک لعنت بھیجتے ہیں اس شخص کیلئے جس نے قصدًا کسی مومن کا قتل کیا اور اسکا ٹھکانہ جہنم ہے؟ کہاں ہے آج کے مسلمان جواس آیت کے اندر واضح پیغام کو سمجھ کردنیا کے ساتھ ساتھ آخرت کو برباد کرنے سے باز رہیں۔

Bloodshed

Bloodshed

دنیاوی وسائل کے حصول کیلئے کسی کو مار دینا اور عذر دین کا رکھنا جبکہ اصل مقصد حصول وسائل ہوں – اللہ اکبر جو ارادے ہم ذہن میں رکھتے ہیں اور ہیں جو کچھ ہم بظاہر کرتے ہیں – جو اصل سوچ ہے ہماری اللہ اسکو بخوبی جانتے ہیں اور جو عمل ہم کرتے ہیں اسکو بھی سمجھتے ہیں- بہت کچھ ہے ان آیات میں اور وہی کچھ ہے جو آجکل ہمارے ارد گرد ہو رہا ہے – بڑی طاقتوں کا ملکوں پر قبضہ قتل و غارت گری اور بغیر کسی حجت کے مومنوں قتل عام بہت غور طلب آیات – ضرورت بس غور کرنے تدبر کرنے اس وقت بہت ضرورت ہے۔

قرآن پاک کو کھولئے محافظ بنئے اپنے دین کے اور ایک دوسرے کے اللہ پاک اس تحریر کو شرف قبولیت عطا فرما کر کسی کو ضرور ایسی ہدایت دے کہ وہ بلا مقصد خون بہا سے باز رہیں اور مومن کو قصدًا قتل نہ کریں -بہت خوبصورت سبق آموز اور سمجھنے والی سوچنے والی اور پھر انشاءاللہ عمل کرنے والی آیات -واخرالدعٰوانا ان الحمد للہ رب العالمین۔

Shah Bano Mir

Shah Bano Mir

تحریر: شاہ بانو میر