اسلام آباد(جیو ڈیسک)اسلام آباد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں عام انتخابات کے سلسلے میں بیلٹ پیپرز کی فراہمی کے بعد ملک بھر میں بیلٹ پیپرز کی فراہمی کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔
اس سلسلے میں پاک فوج کی کوئیک رسپانس فورس اور پولیس کی نگرانی میں بیلٹ پیپرز متعلقہ انتخابی حلقوں میں پہنچائے گئے۔ الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل موثر انداز میں پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی مدد سے مکمل کئے گئے ہیں ۔
پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان اسلام آباد کے منیجر فضل الرحمان کے مطابق صوبہ خیبپر پختوانخواہ اور بالائی پنجاب سمیت وفاقی دارالحکومت کے انتخابی حلقوں کیلئے چار کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے بعد ترسیل کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔