لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور قلندرز کے بیٹسمین بین ڈنک نے پی ایس ایل 5 میں چھکوں کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔
لاہور قلندرز کے بیٹسمین بین ڈنک نے قذافی اسٹیڈیم میں منعقدہ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 10 چھکے مار کر نیا ریکارڈ بنالی ا۔
اس سے قبل عمر اکمل، کامران اکمل، کولن انگرام، شرجیل خان اور کیون پیٹرسن کسی ایک اننگز میں 8،8 چھکوں کے ساتھ مشترکہ طور پر ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرواچکے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا 16 واں میچ گزشتہ روز لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی اینٹرز کے درمیان کھیلا گیا۔ لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 37 رنز سے شکست دے کر پی ایس ایل 5 میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ پاکستان سپر لیگ سیزن 5 میں اب تک لاہور قلندرز کی کارکردگی بہت مایوس کن رہی ہے تاہم گزشتہ روز پہلی کامیابی کے بعد لاہور قلندرز کے مداحوں کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔