بینظیر ائیرپورٹ پر جدید بائیو میٹرک سسٹم لگانے کا فیصلہ

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے بے نظیر ایئرپورٹ سے بڑھتی ہوئی انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے جدید ترین بائیومیٹرک سسٹم لگانے کا فیصلہ کرلیا، ایئرپورٹ کے امیگریشن کائونٹرزپر لگائے جانے والے اس سسٹم کے ذریعے مسافروں کے فنگرپرنٹس کی مدد سے ان کے کوائف اور سفری دستاویزات کی تصدیق کی جائے گی

جس کیلئے سسٹم کو نادرا، ایف آئی اے پاسپورٹ اورامیگریشن ڈیٹابیس کے ساتھ منسلک کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ سسٹم کو فوری لگانے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں اور اگلے چند روزمیں انہیں حتمی شکل دی جائے گی جس کے بعد انسانی سمگلنگ کے واقعات کی روک تھام کے ساتھ ساتھ امیگریشن عملہ کی کارکردگی کو بھی بہتر بنایا جاسکے گا۔