بینظیر ائیرپورٹ اور گردو نواح میں جلسوں پر پابندی، دفعہ 144 نافذ

Rallies

Rallies

راولپنڈی (جیوڈیسک) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی راولپنڈی آمد سے قبل بے نظیر ائیرپورٹ اور اس کے نواح میں ہر قسم کے جلسے جلوسوں ، ریلیوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق کسی کو بھی جھنڈے، بنیرز آویزاں کر کے بے نظیر ائیر پورٹ کی طرف نہیں آنے دیا جائیگا۔ ریلی کی صورت میں ائیرپورٹ آنے والوں کو گرفتار کر لیا جائیگا۔

ائیرپورٹ اور اسکے اطراف پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عوامی تحریک کے کارکنوں کو ائیر پورٹس سے روکنے کیلئے پولیس کی 6 ہزار سے زاہد نفری تعینات کی جائے گی جبکہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پولیس کے مطابق تمام اقدامات سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیے جا رہے ہیں ، خفیہ اداروں نے طاہر القادری کا اسلام آباد سے لاہور تک کا زمینی سفر غیر محفوظ قرار دے دیا۔