بینظیر بھٹو کی برسی تقریب، بلاول شرکت نہیں کرینگے

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ستائیس دسمبر کو گڑھی خد ابخش میں ہونے والی بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔

پارٹی رہنماؤں کے مطابق ڈاکٹروں نے بلاول بھٹو زرداری کو سفر سے منع کیا ہے۔ فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری اپنی دونوں صاحبزادیوں کے ہمراہ تقریب میں شریک ہونگے جو لندن سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی قائدین بھی برسی میں شرکت کریں گے۔