محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی سٹی ایریا PS-120 کی جانب سے 3 روزہ بلڈ کیمپ کا انعقاد

Karachi

Karachi

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کراچی سٹی ایریا PS-120 کے زیر اہتمام شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 61ویں سالگرہ کے موقع پر جمعہ گوٹھ شاہ فیصل ٹائون میں 3روزہ بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں رہنمائوں و کارکنان اور عوام نے اپنی شہید قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے خون کے عطیات جمع کرائے۔

پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر مرزا مقبول احمد، جنرل سیکریٹری شہزاد ریاض مزاری اور سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر عون جعفری نے سٹی ایریا کی جانب سے جمعہ گوٹھ میں لگائے گئے کیمپ کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے محترمہ بے نظیر بھٹوں کی سالگرہ کے موقع پر خون کے عطیات جمع کونے کے حوالے سے پیپلز پارٹی سٹی ایریا PS-120کی جانب سے خون کے عطیات جمع کرنے کے حوالے سے کیمپ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے سٹی ایریا کے صدر چوہدری اصغر آرائیں ،جنرل سیکریٹری اختر حسین اور سیکریٹری اطلاعات غازی اوبڑو سمیت وارڈز صدور و کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا اور کارکنان کی محنت کو سراہا۔