اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کے قتل کا ماسٹرمائنڈ بیت اللہ محسود تھا۔
جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ بے نظیر قتل میں مطلوب ایک شخص مولانا سمیع الحق کے مدرسے میں تھا، بعد میں مردان سے اس کی لاش ملی جبکہ ایک اور مطلوب شخص عباد الرحمان چٹان خیبر ایجنسی ڈرون حملے میں مارا گیا۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ان کی حکومت بے نظیر قتل کیس سازش میں ملوث تمام افراد کو سامنے لا چکی ہے۔