کراچی (جیوڈیسک) کراچی نومنتخب وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو کے منشور کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے، خوشی ہوتی اگر ایم کیوایم ہمارے ساتھ ہوتی لیکن سب کی اپنی اپنی مرضی ہے۔ تیسری مرتبہ وزیراعلی سندھ منتخب ہونے اور مزار قائد پر حاضری اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا۔
عوام نے ایک مرتبہ پھر پیپلزپارٹی کو پانچ سال کے لیے منتخب کیا اور کسی بھی صورت انہیں نہیں بھولیں گے۔ اِس موقع پر پیپلز پارٹی کے نومنتخب اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔سید قائم علی شاہ نے کہا کہ میڈیا معاملات کی نشاندہی کرے حکومت اصلاح کرے گی۔ پولیس اور رینجرز کے درمیان مربوط رابطے،قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید آلات اور تربیت کی ضرورت ہے۔ معیار تعلیم بلند کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔