راولپنڈی (جیوڈیسک) امریکی صحافی مارک سیگل نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے رضامندی ظاہر کردی ہے۔
امریکی صحافی مارک سیگل نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں اپنے پراسیکیوٹر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انھیں بتایا کہ وہ اس کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لئے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لئے تیار ہوں مگر حکومت پاکستان نے آج تک مجھ سے رابطہ نہیں کیا۔
دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے امریکی صحافی کے بیان پر سیکرٹری خارجہ کو امریکی صحافی کا بیان ریکارڈ کرنے کے لئے فوری طور پر رابطہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔