بے نظیر بھٹو قتل کیس کے 4 گواہوں کو عدالت پیش ہونے کا حکم

Benazir Bhutto,Murder Case

Benazir Bhutto,Murder Case

راولپنڈی (جیوڈیسک) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں 4 گواہان کو 26 جولائی کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اسماعیل جوئیہ نے بے نظیر قتل کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران پولیس کانسٹیبل حیدر علی نے دوران جرح عدالت کو بتایا کہ 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں پیش آنے والے واقعے میں جائے وقوعہ سے ملنے والے تمام شواہد اکٹھے کرکے انہیں لاہور میں موجود فرانزک لیباریٹری کو بروقت بھجوا دیا گیا تھا۔

سماعت کے دوران حیدر علی سے جرح مکمل ہونے پر عدالت نےمزید 4 گواہان کو بیان ریکارڈ کرانے کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت 26 جولائی تک ملتوی کردی۔