راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بے نظیر قتل کیس میں پانچ گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔
بے نظیر قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اسماعیل جوئیہ نے کی۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہونے والی سماعت کے دوران عدالت کی طرف سے جن گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔
ان میں اشفاق انور، جاوید اقبال، عبدالرزاق میرانی، خالد جمیل اور نثار جدون شامل ہیں۔عدالت نے حکم دیا کہ پانچوں گواہوں کو آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کی آئندہ سماعت 9فروری کو ہوگی۔