راولپنڈی (جیوڈیسک) سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس میں چار گواہوں کے بیانات قلمبند، راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مزید چھ گواہوں کو دوبارہ بیان ریکارڈ کرانے کیلئے سمن جاری کر دیئے۔
سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ نے کی، خصوصی عدالت نے آج چارگواہوں کے بیانات قلمبند کیے جبکہ چھ مزید گواہوں کو سمن جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر شہادتیں قلمبند کرانے کی ہدایت کی۔
کیس کی سماعت یکم فروری تک ملتوی کر دی گئی۔ بینظیر قتل کیس کے ازسرنو ٹرائل شروع کیے جانے کے بعد مقدمے کے تمام گواہوں کے دوبارہ بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں۔