بینظیر قتل کیس، دو گواہوں پر جرح مکمل، آئندہ سماعت پر مزید گواہ طلب

Benazir

Benazir

راولپنڈٰی (جیوڈیسک) بینظیر بھٹو قتل کیس میں استغاثہ کے مزید دو گواہوں پر جرح مکمل کر لی گئی ، انسداد دہشتگردی راولپنڈی کی عدالت نے مزید گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلبی کے سمن جاری کر دیئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج اسماعیل پرویز جوئیہ نے اڈیالہ جیل میں بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی۔ سابق فائر آفیسر غلام محمد ناز اور غلام عباس پر جرح مکمل کی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت کیلئے مزید گواہوں کو طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت دس مئی تک ملتوی کر دی۔