بینظیر کی سالگرہ کی تقریب بدنظمی کا شکار، پارٹی رہنماں کیخلاف نعرے

Disorder

Disorder

اسلام آباد (جیوڈیسک) بینظیر بھٹو کی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پر پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں تقریب بدنظمی کا شکار ہوگئی۔ مشتعل کارکنوں نے سیاسی رہنماں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ بینظیر بھٹو کی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد میں پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں تقریب ہوئی۔

جس میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، قمرز مان کائرہ اور دیگر رہنماں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پارٹی کا رکنوں نے احتجاج کیا، مشتعل کارکنوں کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کا بیڑہ غرق کرنے والے کس منہ سے تقریب میں آئے ہیں ،کارکنوں نے بے نظیر بھٹو شہید کے قاتلوں کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا۔