بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی امداد وبال ِ جان بن گئی
Posted on January 17, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مٹھن کوٹ: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی امداد وبال ِ جان بن گئی عزتیں پامال ہوا کی بیٹیاں بازار میں رات گئے ٹرانزیکشن کے لئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور اومنی فرنچائز پرفی ٹرانزیکشن 2 سو روپے وصولی کے انکشاف متعلقہ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق مٹھن کوٹ و گرد نواح میں اومنی فرنچائز پر لوٹ مار کی بھر مار خواتین کی عصمتیں بھرے بازار میں خوار ہونے لگیں۔
رات گئے تک اومنی فرنچائز کے باہر خواتین کا رش برقرار مجبور اور بے بس خواتین سے 2 سو روپے تک کی وصولی کے بھی انکشاف ہوا ہے انتہائی با خبر کے مطابق اومنی فرنچائز پر متعدد خواتین کی رقم نکال لینے کے بعد انہیں یہ کہ کر دورا دیا جاتا ہے کہ آپ کا کوڈ لاک ہے یا پھر آپکی رقم اکائونٹ میں نہیں آئی،اومنی فرنچائز کی لوٹ مار اور رات گئے تک انہیں پریشان رکھنا اور بھرے بازار میں انکی تذلیل کرنے پر عوامی سماجی حلقوں نے خاصے دکھ کا اظہار کیا اور انہوں نے متعلقہ حکام و ڈی سی او راجن پور سے فوری نوٹس کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اومنی فرنچائز کو شام پانچ بجے کے بعد ٹرانزیکشن پر پابندی لگائی جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com