اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے ساڑھے اٹھارہ ارب روپے کی ادائیگی کردی ہے۔ اسلام آباد میں وزارت خزانہ کے ذرائع نے ذرائع کو بتایاکہ رواں مالی سال میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے یہ پہلی قسط جاری کی گئی ہے۔
یکم جولائی سے اب تک بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے فنڈنگ کے معاملات میں کچھ قانونی پیچیدگیاں تھیں جنہیں اب دور کردیا گیا ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اب حکومت کے انکم سپورٹ پروگرام کا ایک جزو ہے۔ رواں مالی سا ل کے بجٹ میں انکم سپورٹ پروگرام کے لیے 75 ارب روپے مختص کئے گئے تھے۔