آپ کا بینظیر انکم سپورٹ سکیم کے تحت 5 لاکھ روپے کا انعام نکل آیا ہے مبارک ہو

تلہ گنگ : آپ کا بینظیر انکم سپورٹ سکیم کے تحت 5 لاکھ روپے کا انعام نکل آیاہے مبارک ہو نوسر بازوں نے ڈرامہ کر کے شہریوں کو لوٹنے کے نت نئے طریقے ایجاد کر لئے۔ خواتین ان سے متاثر ہو کر جمع پونجی گنوابیٹھتی ہیں۔

موبائل فون پر آنیوالی کال نے کئی گھروں کو کنگال کر دیا۔ ان کے جھانسے میں آ کر سادہ لوگ ایزی پیسہ کروا دیتے ہیں اور یہ لوگ باقاعدہ شناختی کارڈنمبردیتے ہیںپہلے یہ نوسربازموبائل پرایزی لوڈ کا بتاتے تھے اب شہریوں سے نزدیکی ایزی پیسہ شاپ کے ذریعے رقم بٹورتے ہیں شہریوں نے اعلی حکا م سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔