اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دہشتگردی کی کارروائی کے پیش نظر کمانڈوز اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی اور سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی انٹیلی جنس حکام کی جانب سے ممکنہ حملے کی اطلاع پر بڑھائی گئی، بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کمانڈوز اور دیگر سیکیورٹی اہلکاروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا اور اہم پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی پر لگا دیا گیا جن میں ایس ایس پی آپریشن، ایس پی پوٹوھار ٹان اور دیگر اعلی حکام شامل ہیں۔