بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے بیرون ملک ہیروئن اسمگل کرنے والا مسافر گرفتار

Benazir Bhutto Airport

Benazir Bhutto Airport

راولپنڈی (جیوڈیسک) انسداد منشیات فورس نے بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے خلیجی ملک ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک مسافر کو گرفتار کر لیا ہے۔

اے این ایف نے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے دبئی جانے والے مسافر تاج کی شک کی بناء پر تلاشی لی تو اس کے پیٹ سے ہیروئن کے 90 کیپسول برآمد ہوئے۔ اے این ایف حکام کے مطابق پکٹری گئی ہیروئن کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں لاکھوں ڈالر بنتی ہے۔

اے این ایف حکام نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی راولپنڈی ایئرپورٹ سے ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کو کوشش میں متعدد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔