راولپنڈی (جیوڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس نے بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے ایک کلو ہیروئن برآمد کر کے گرفتار کر لیا۔
ذرائع اے این ایف کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ مسافر نجی ایئرلائن کی پرواز سے سعودی عرب جا رہا تھا۔ مسافر نے ہیروئن جوتوں میں چھپا رکھی تھی۔ گرفتار ملزم کا تعلق خوشاب سے ہے۔