بینظیر قتل کیس : ایف آئی اے کو چالان جمع کرانے کیلئے 14روز کی مہلت

Benazir Murder Case

Benazir Murder Case

راولپنڈی (جیوڈیسک) بینظیر قتل کیس میں ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کی درخواست پر عدالت نے چالان جمع کرانے کے لیے مزید چودہ دن کی مہلت دیدی۔ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بینظیر قتل کیس کی سماعت کی۔ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چوہدری اظہر آج عدالت پیش نہیں ہوئے۔

ایف آئی اے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں درخواست جمع کرائی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ چالان مکمل نہیں کیا جا سکا۔ اس لئے مزید مہلت دی جائے، عدالت نے تحقیقاتی ٹیم کو چودہ دن کی مہلت دیتے ہوئے مقدمے کی سماعت گیارہ مئی تک ملتوی کر دی۔