راولپنڈی (جیوڈیسک) بے نظیر بھٹو قتل کیس کی میں سب انسپکٹر ضمیر حیدر کا بیان قلمبند، استغاثہ کے چھ گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا گیا۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔
دوران سماعت سب انسپکٹر ضمیر حیدر نے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا، بیان قلمبند کرنے کے بعد عدالت نے بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت چھ دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔
عدالت نے استغاثہ کے چھ مزید گواہان کوآئندہ سماعت پر طلبی کے نوٹس کر دیئے۔