کراچی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی میں آج کل کافی ہلچل دکھائی دیتی ہے اپوزیشن اراکین کافی متحرک نظر آ رہے ہیں۔ سندھ اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ نون سے تعلق رکھنے والے رکن ڈاکٹر ارباب غلام رحیم اور لیاقت جتوئی نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔
ارباب غلام رحیم کا کہنا ہے کہ بینظیر بھٹو قتل کی تحقیقات آرمی سے کرائی جائیں۔ اپوزیشن اراکین ایوان کے اندر اور باہر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
ٹھٹہ سے تعلق رکھنے والے رکن اعجاز شاہ شیرازی نے میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کو شریک چیرمین آصف علی زرداری پر زمینوں پر قبضہ کرنے کا الزام عائد کر دیا۔
مسلم لیگ نون سے تعلق رکھنے والے رکن لیاقت جتوئی نے کہا کہ حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں سندھ کے لوگ پیپلز پارٹی کو کبھی معاف نہیں کرینگے۔