راولپنڈی (جیوڈیسک) بے نظیر قتل کیس میں استغاثہ کے گواہ، امریکی صحافی مارک سیگل آج بیان رکارڈ نہیں کرائیں گے، امریکی حکام نے عدالت کو بتایا کہ سیگل کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، ایک ماہ کا وقت دیا جائے۔
راوپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بے نظیر قتل کیس کی سماعت ہو ئی ،امریکی صحافی مارک سیگل کے بیان سے متعلق امریکی وزارت خارجہ کا خط عدالت میں پیش کیا گیا۔
خط میں عدالت سے استداء کی گئی ہے کہ مارک سیگل آج بیماری کے باعث اپنا بیان رکارڈ نہیں کرائیں گے، ایک ماہ کا وقت دیا جائے ، خط وزارت خارجہ کی جانب سے عدالت میں پیش کیا گیا۔
واضح رہے کہ امریکی صحافی مارک سیگل کا بیان وڈیو لنک کے ذریعے آج عدالت میں رکارڈ کیا جانا تھا۔