راولپنڈی(جیوڈیسک)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے بے نظیر قتل کیس میں پرویز مشرف کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست خارج کر دی۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عبدالسمیع خان اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے بینظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی 24 اپریل تک عبوری ضمانت 5,5 لاکھ کے دو مچلکوں پر منظور کرتے ہوئے نوٹس جاری کر کے مقدمے کا ریکارڈ طلب کیا تھا۔
جبکہ پرویز مشرف کو کیس میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔آج سماعت کے دوران پرویز مشرف کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست خارج کردی گئی۔ پرویز مشرف کے وکلا کی جانب سے تحفظ کی درخواست بھی خارج کر دی۔