بے نظیر قتل کیس، پولیس انسپکٹر کا بیان ریکارڈ

Benazir Bhutto

Benazir Bhutto

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت،، پولیس انسپکٹر کا بیان ریکارڈ کیا گیا،، سماعت ستائیس سمتبر تک ملتوی کر دی گئی۔

راولپنڈی کی عدالت انسداد دہشت گردی کے جج پرویز رسول جوئیہ نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران پولیس انسپکٹر محمد الیاس نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا، جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت ستایئس سمتبر تک ملتوی کر دی، واضح رہے کہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی جا رہی ہے، دونوں فریقین کے وکلاء سمیت ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔