راولپنڈی (جیوڈیسک) بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت راولپنڈی میں ہوئی، پولیس سب انسپکٹر کا بیان ریکارڈ کیا گیا، سماعت اٹھارہ اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔
راولپنڈی کی عدالت انسداد دہشت گردی کے جج پرویز رسول جوئیہ نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران پولیس سب انسپکٹر ارشاد کلیم نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا، جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت اٹھارہ اکتوبر تک ملتوی کر دی، واضح رہے کہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی جا رہی ہے، دونوں فریقین کے وکلاء سمیت ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔