راولپنڈی (جیوڈیسک) سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بے نظیر قتل کیس میں پرویز مشرف کو عدالت میں پیش نہ کیا جاسکا۔ مقدمے کی سماعت 9 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پرویز مشرف کے وکیل نے درخواست کی کہ ان کے موکل کو دھمکیاں مل رہی ہیں۔
اس لئے انہیں حاضری سے استثنا دیا جائے۔ دوسری جانب پولیس نے بیان دیا کہ پرویز مشرف کی سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات کا سامنا ہے۔ اس لئے انہیں عدالت میں پیش کرنا ممکن نہیں جس پر عدالت نے سماعت 9 جولائی تک ملتوی کر دی۔ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چودھری اظہر سکیورٹی نہ ملنے کے باعث آج عدالت میں پیش نہ ہوئے۔