راولپنڈی (جیوڈیسک) بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف پر آج فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کیس کی سماعت کرے گی۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے پرویز مشرف کو پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔
عدالت نے سابق صدر کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔ آج سابق صدر پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔ ملزمان کے وکلا میں مقدمے کی نقول بھی تقسیم کی جائینگی۔