راولپنڈی (جیوڈیسک) ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس عبدالسمیع خان اور جسٹس سید شہباز رضوی پرمشتمل ڈویژن بینچ نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کیس میں گرفتار ملزم اعتزازشاہ کی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔
اور 6 سال گزرنے کے باوجود ملک کے اس اہم ترین مقدمے کی سماعت مکمل نہ کرنے پرسخت ناراضی کا بھی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 6 سال میں صرف 18 گواہان کے بیان ریکارڈ کرائے گئے ہیں۔
استغاثہ کو مزید کتنے سال کی ضرورت ہے اور مقدمے کی سماعت کرنے والی عدالت کو حکم دیا کہ وہ اس اہم ترین مقدمے کی تیزی کے ساتھ سماعت کر کے فیصلہ کرے۔ نصیراحمد تنولی ایڈووکیٹ کا موقف تھا کہ سائل 6 سال سے گرفتارہے، ابھی ایک سوسے زائدگواہ بقایا ہیں۔ ملزم کے خلاف کوئی ٹھوس شہادت بھی نہیں۔ ضمانت دی جائے۔