راولپنڈی (جیوڈیسک) بینظیر قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور سابق سیکرٹری داخلہ کمال شاہ سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے خلاف اہم گواہ بن گئے ہیں۔ اطلاع کے مطابق ایف آئی اے نے قتل کے حوالے سے پرویز مشرف سے تفتیش کی۔
تو انہوں سیکیورٹی کی ذمہ داری سیکرٹری داخلہ کمال شاہ پر ڈال دی جب ایف آئی اے نے پرویز مشرف کا بیان کمال شاہ کے سامنے رکھا تو ان کا کہنا تھا کہ تمام اختیارات پرویز مشرف کے پاس تھے ہم نے بینظیر بھٹو کی سیکیورٹی کے حوالے سے درخواست سابق صدر کو پہنچا دی تھی لیکن انہوں نے سیکیورٹی دینے سے منع کیا تھا۔