بینظیر کا سیکیورٹی انچارج تھا لیکن عین وقت پر ہٹا دیا گیا، ایس ایس پی اشفاق انور

Benazir Bhutto

Benazir Bhutto

راولپنڈی (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ نے سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو قتل کیس میں اہم ترین 2 گواہان سابق وزیراعظم کی باکس سیکیورٹی کے انچارج ایس ایس پی اشفاق انور اور سابق وزیراعظم کا بلیک بیری فون سیٹ تحویل میں لینے والے ایف آئی اے کے انسپکٹر نثار جدون کے بیانات ریکارڈ کر لیے۔

کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں کی گئی۔ گواہ نے بینظیر بھٹوکے قتل سے قبل زیراستعمال دونوں بلیک بیری فون عدالت میں بطور ثبوت پیش کر دیے۔ انسپکٹر نثار جدون نے فون سیٹ بلاول ہاؤس کراچی کے انچارج عبدالرزاق میرانی سے قبضے میں لیے تھے۔

عدالت میں موجود 2گواہان ایس ایس پی جاوید خان اور انسپکٹر ایف آئی اے خالد جمیل کے بیانات کو غیرضروری قرار دیتے ہوئے ترک کر دیا گیا۔ ایس ایس پی اشفاق انور نے تسلیم کیاکہ وہ سابق وزیراعظم کی باکس سیکیورٹی کے انچارج و ذمے دار تھے مگر انھیں عین وقت پر ہٹا دیا گیا تھا۔

لیاقت باغ میں موجود تھا لیکن سی پی اونے فوری طور پر فورس کے ساتھ کورال چوک پہنچنے کا حکم دیا۔