کراچی : بے نظیر اسپورٹس کمپلیکس کے پی ٹی پر پہلا نیشنل بینک پر یذیڈنٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز ایک رنگا رنگ تقریب میں نیشنل بینک کے SEVP مد ثرحسین خان نے کیا۔ اس موقع پر اویس اسد خان کے علاوہ انورفاروقی، قمر علی قریشی، غلام محمدخان، زاہد شہاب، عظمت اللہ خان، علی نواز بلوچ، محمدجیندخان،کرنل بصیر عالم اور دیگر موجود تھے مدثرحسین خان نے اس موقع پر اعلان کیا کہ نیشنل بینک فٹبال کھیل سمیت تمام کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
انہوں نے کہا ک یہ ٹورنامنٹ جوکہ پہلی مرتبہ ہورہا ہے بینک کے سالانہ کیلنڈر کا حصہ ہوگا اور نہ صرف یہ ٹورنامنٹ بلکہ 2017 میں مزید فٹبال کے ٹورنامنٹ منعقد کرینگے انہوں نے کہا کہ بینک کی کوشش ہے کہ کر اچی میں اگرKMC ہمیں زمین فراہم کردے تو ہم ایک فٹبال اسٹیڈیم شہر قائد کو تحفہ دینگے قبل ازین اویس اسد خان نے اس موقع پر ٹورنامنٹ کی رپورٹ پیش کی اور ان تمام ٹیموں کا جواس ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہیں ان سے اظہار تشکر کیا انہوں نے میڈیا کے افراد کا ٹورنامنٹ میں تعاون کرنے پر شکریہ اداکیا۔
ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے 2 میچوں میں پاکستان اسٹیل نے کراچی یونائٹیڈ کو صفرکے مقابلے میں ایک گول سے ہر ادیا میچ کا واحد گول 75 ویں منٹ میں فارورڈ عبیدخان نے کیا۔دوسرے میچ میں جوکہ نیشنل بینک اور KPT کے درمیان کھیلا گیا جو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک ایک گول سے برابر ہو گیا کے پی ٹی نے میچ کے 55 ویں منٹ میں اپنے اسٹار فارورڈ کپتان ظفر مجیدکی طاقت ور کک کے زر یعے سبقت حاصل کی جس کو میچ کے 81 ویں منٹ میں نیشنل بینک کے نوجوان فارورڈ وسیم قادر نے برابر کیا.