ٹنڈو محمد خان (جیوڈیسک) قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ شہیدوں کے قصے سنا کر سندھ کے عوام کی زندگیوں کا سودا کیا جارہا ہے۔ ٹنڈو محمد خان میں محبت سندھ بیدار مارچ کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے۔ عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطف پلیجو نے کہا کہ سندھ بھر میں ٹی ایم اے میں آنے والے فنڈز میں 7 سال سے کرپشن کی جارہی ہے
ملک میں جمہوریت کے نام پرعوام کے مستقبل کو فروخت کیا جارہا ہے، سندھ میں زرعی اشیاء کا کوئی ریٹ نہیں، ملز مالکان فی من گنا 182 کی جگہ 155 روپے میں خرید رہے ہیں جو آبادگاروں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔بی بی کی برسی منائی جارہی ہے لیکن ان کے مقدمے میں پیشی پر جانے کو کوئی تیار نہیں۔