لیہ + کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) بینچ اور بار کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ انصاف کی فراہمی کیلئے کوئی دقیقہ فروگداشت نہیں کیا جائے گا۔ لیہ میرے لیئے نئی جگہ نہیں۔ وکلاء کی شکایات کا ہر ممکن ازالہ کیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ چوہدری اکرم۔
تحصیل کروڑ یقینا میرا علاقہ ہے۔ میرے والد نے اس علاقہ میں بطور وکیل خدمات سر انجام دیں۔ جج کا تعارف اس کے فیصلے ہوتے ہیں۔ کوشش کرونگا کہ اپنے فیصلے میں اپنا تعارف کروائوں۔ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اظہار الحق علوی۔کروڑ بار میں چیمبرز اور وکلاء کالونی کیلئے اسٹیٹ لینڈ اراضی موجود ہے۔ منظوری کو حتمی شکل دی جائے گی۔ صدر بار زاہد عزیز گجر۔
18 سال کی تعلیم کسی کی خوش آمد کیلئے حاصل نہیں کی۔ عدالتوںمیں جوڈیشنل پالیسی پر عمل درآمد کروایاجائے۔ جنرل سیکریٹری بار۔ گزشتہ روز بار روم میں ایک تقریب کے دوران ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اعجاز علوی ، سینئر سول جج جاوید اقبال ، سول جج امیر حسین کا اظہار خیال ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تحصیل بار روم میں لیہ اور کروڑ میں نئے تعینات سیشن جج چوہدری محمد اکرم ایڈیشنل سیشن جج لیہ چوہدری اظہار الحق علوی ، سینئر سول جج جاوید اقبال ، سول جج امیر حسین کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی۔ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض جنرل سیکریٹری بار ملک شہزاد جکھڑ نے انجام دیئے۔
اس دوران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ چوہدری محمد اکرم نے کہا کہ بینچ اور بار کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ انصاف کی فراہمی کو ہر ممکن بنانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگداشت نہیں کیا جائے گا۔ بطور ایڈیشنل جج پہلے بھی لیہ میں رہ چکا ہوں۔ تاہم جنرل سیکریٹری بار کی جانب سے ایشوز پر توجہ مبذول کروائی گئی۔ اس کے ازالے کیلئے پوری کوشش کرونگا۔ ایڈشنل اینڈ سیشن جج لیہ چوہدری اظہار الحق علوی نے کہا کہ تحصیل کروڑ یقینا میرا علاقہ ہے۔ جہاں میرے والد چوہدری رحمت علی علوی بطور وکیل اور سیاسی کارکن کے خدمات سر انجام دیتے رہے۔ تاہم جج کا تعارف اس کے فیصلے ہوتے ہیں۔
مکمل کوشش کرونگا کہ انصاف کا بول بالا ہو۔ صدر بار چوہدری زاہد عزیزی گجر نے اس موقع پر وکلاء کالونی و چیمبرز کا مطالبہ کیا اور کہا کہ سرکاری اراضی موجود ہے۔ وکلاء کا مطالبہ پورا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئیندہ چند روز میں آن لائن لائبریری کام شروع کر دے گی۔ جنرل سیکریٹری شہزاد جکھڑ نے کہا کہ 18 سال تعلیم اس لیئے حاصل نہیں کی کہ کسی کی خوش آمد کروں۔ وکلا کو اپنی محنت سے کامیابی حاصل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نہ کرپشن کریں گے اور نہ کرنے دیں گے۔ انہوں نے جوڈیشنل پالیسی پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر بار کے درجنوں وکلاء ، سول ججز ، غلام شبیر سیال ، محمد اکرم دھاری وال نے شرکت کی۔