کرم نوازی

Eid-e-Milad-un-Nabi

Eid-e-Milad-un-Nabi

نہیں جائیں گے جہنم میں میلاد منانے والے
خود ہی جائیں گے ان کو ڈرانے والے

خوف محشر ہے نہ قبر کا ڈر کوئی
جلوہ گرہوں گے میری بات بنانے والے

درپہ آئے سوالی مالا مال کر دیتے ہیں
ایسے سخی ہیں میرے نبی کے گھرانے والے

لائیں گے تشریف تیرے آنگن میں رسول کریم
گھرمیں اپنے محفل میلاد کی سجانے والے

نسبت قرآن کی عظمت یوں بتائی آقانے
بہتر ہیں تم سے قرآن پڑھنے پڑھانے والے

دیکھ کرکرم نوازی کہہ رہی تھی بڑھیا
کلمہ پڑھائو واپس لے چلو مہربانی فرمانے والے

حب اہلبیت لے جائے گی جنت میں تجھے
ابن علی کے غم میں آنسو بہانے والے

یوں تو کماتے ہیں دولت بھی دنیا بھی
بہتر ہیں ان میں عشق کمانے والے

جسم لہو لہو ہے زباں پہ شکایت نہیں
قابل رحم نہ تھے ورنہ پتھر برسانے والے

زندگی میں ان کی آتی نہیں خزاں کبھی
یادمصطفی ہیں جودل میں بسانے والے

لکھتا رہے نعت رسول سناتا رہے نعت رسول
مت دیکھ صدیق کیا کہتے ہیں زمانے والے

کلام : محمد صدیق پرہار