کہتے ہیں کہ بنگالی جادو سر چڑھ کر بولتا ہے آج کے میچ میںدکھائی بھی یہی دے رہا تھا کہ بنگالی شیروں نے پاکستان شاہینوں کو بھنبھوڑ کے رکھ دیا ہے ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستانی شاہینوں کو بنگالی جادوں گروں نے اپنے سحرمیں جکڑ لیا ہے ایشیا کپ کے اہم ترین میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور خوب جم کر کھیلے بنگالی شیروں نے پاکستانی شاہینوں کے سامنے 327 رنز کا ایک اونچا پہاڑ کھڑا کر دیا ہے کوہ ہمالیہ سے اونچے رنز سے ایسے تبصرے سامنے آنے شروع ہوئے کہ بس اب پاکستانی شاہینوں کے بس کی بات نہیںرہی اور شکست پاکستان کا مقدر بن جائے گی۔
میزبان ٹیم کی جانب انعام الحق اورامرالقیس نے اننگز کاآغاز کیا،دونوں کھلاڑیوں نے انتیس ویں اوورزمیں ایک سو پچاس رنز کی پارٹنرشپ قائم کی،یہ پہلی وکٹ پر بنگلہ دیش کی جانب سے دوسری جبکہ ایشیا کپ میں سب سیبڑی پارٹنرشپ کاریکارڈ ہے، امرالقیس انسٹھ رنزبناکرآؤٹ ہوئے،انعام الحق نے اپنے کیرئیر کی دوسری سینچری اسکور کی وہ پورے سورنزبناکرآؤٹ ہوئے۔ اس میچ کے دوران نئے ریکارڈ بھی بنے جسے مدتوں یاد رکھا جائے گا جیسا کہ پاکستان کے نوجوان بائولر عبدالرحمان نے دنیائے کرکٹ میں نیاعالمی ریکارڈ بنا لیا، شمار کی جانیوالی کوئی گیند پھینکے بغیر ہی 8 رنز دے دیئے ،ایمپائر نے وارننگ کے بعد عبدالرحمان کو بائولنگ سے روک دیا اوراْن کا اوور فواد عالم نے مکمل کیا۔
ایشیاء کپ میںڈھاکہ کے شیربنگلہ سٹیڈیم میں بنگلہ دیش سے مقابلے کے دوران بائولنگ کرتے ہوئے پاکستان کے نوجوان بائولر عبدالرحمان نے لائن و لینتھ کا خیال کیے بغیر فل ٹاس بائولنگ شروع کردی۔ ایمپائر کی وارننگ کے باوجود عبدالرحمان نے مسلسل تین بیمرمارے جنہیں ایمپائر نے قانون کے مطابق نوبال قراردیتے ہوئے مزید بائولنگ سے روکدیا اور اْن کا اوورفواد عالم نے مکمل کیا۔ اپنی تین نوبالز کے دوران عبدالرحمان نے بنگلہ دیش کی ٹیم کے کھاتے میں 8رنز ڈالے۔یادرہے کہ نو بال کرکٹ کے کھیل میں شمار نہیں کی جاتی اور نہ ہی کوئی آئوٹ مانا جاتاہے لیکن رنز بن سکتے ہیں۔جیسا کہ اوپر لکھا گیا ہے کہ بنگال کا جادو سر چڑھ کے بولتا ہے اس میچ میں شائقین کرکٹ نے دیکھا ہوگا کہ ایک بنگالی بابا مسلسل جادو کئے جا رہا تھا۔
Shahid Afridi
اس بنگالی بابے کا جادو چلا بھی، لیکن اس بنگالی بابے کے جادو کاتوڑ لالہ شاہد آفریدی کے سکس اور فور سے دیا گیا جب پاکستانی شاہین میدان کرکٹ میںاترے تو پوری قوم کی دعائیںان کے ساتھ رہیںہر بال پہ دل کی دھڑکنیں تیز سے تیز تر ہو تی گئیں پاکستان کے شاہینوں نے مطلوبہ ہدف پچاسویں اوور میں پورا کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد نے سنچری اسکور کی جب کہ شاہد آفریدی اور محمد حفیظ اور فواد عالم نصف سنچریاں اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔
میچ شاہد آفریدی اور فواد عالم کی بیٹنگ کا خاصی اہمیت کی حامل ہے۔ پاکستان اس فتح کے بعد ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکا ہے۔ایشیاء کپ میں پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ بنگلادیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔پاکستانی شاہینوں نے بنگالی جادوں گروں کے جبڑوں سے فتح چھین کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔
شاہد آفریدی کے آنے سے پہلے صورت حال وطن عزیز کے حق میں نہیں تھی لالہ کے میدان میں اترنے سے دیکھتے ہی دیکھتے پانسا پلٹ گیا ہاری ہوئی بازی فتح میں بدلتی ہوئی محسوس ہوئی لالہ کے دوچوکوں اورسات چھکوں نے بنگالی شیروں اور جادو گروں کے چھکے چھڑا دیئے اسے یوں بھی کہا جا سکتا ہے کہ لالہ آفریدی نے انڈیا کے خلاف جہاں اپنی بیٹنگ چھوڑی تھی وہیں سے آغاز کیا۔ یعنی لالہ نے پہلی ہی گیند پہ چھکا لگا دیا ” لالہ آفریدی بنگلہ دیش کی ٹیم کو دھوتے رہے جبکہ بنگالی بچیاں اور بچے روتے رہے۔