بنیامین بہو قتل کیس، تفتیش شفاف انداز میں کی جائے : سپریم کورٹ

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے سابق آئی جی اسلام آباد پولیس بنیامین خان کی بہو کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ سیکرٹری داخلہ اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے اور شفاف انداز میں تحقیقات کا حکم۔

سپریم کورٹ نے سابق آئی جی اسلام آباد پولیس بنیامین خان کی بہو کے قتل سے متعلق کیس کا چیف جسٹس افتخار افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کوئی پولیس والا قانون ہاتھ میں نہ لے۔ ایف آئی آر کے اندراج میں پولیس، قانون اور عدالتی فیصلوں کے مطابق کارروائی کرے۔ عدالت عظمی نے حکم دیا ہے کہ بنیامین کے بہو کے قتل کی تفتیش شفاف انداز میں کی جائے۔

چیف سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری خیبر پختونخوا پولیس کی ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیں جو مقدمے کی تحقیقات کرکے دو ہفتوں میں رپورٹ رجسٹرار آفس جمع کرائے۔ عدالت عظمی نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ متاثرین مسلسل ملزمان کے ہاتھوں نشانہ بن رہے ہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں پولیس کی استعداد بڑھانے کیلئے اقدامات کریں۔