کراچی (جیوڈیسک) علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ امام حسینؓ علیہ سلام کا ذکر خدا اور اس کے رسول ؐ کو پسند ہے، یہی وجہ ہے کہ اس ذکر میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ حضرت محمد مصطفیؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت امام حسینؓ علیہ سلام کا ذکر اتحاد امت کی ضمانت اور باعث نجات ہے۔
مسجد باب العلم نارتھ ناظم آباد میں مجلس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ آج پوری دنیا امام حسینؓ علیہ سلام کے غم میں سوگوار ہے اور پوری انسانیت اپنے اپنے عقائد و نظریات کے ساتھ کربلا والوں کا ذکر کررہی ہے کیونکہ رسول اکرمؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کی اولاد نے سخت اور کٹھن وقت میں دین کی آبیاری کی۔