Kashmir in Community Carnival on 16th September in Berlin
برسلز (پ۔ر) جرمنی کے دارالحکومت برلن میں سولہ ستمبر کو کمیونٹی کارنیوال کے زیراہتمام سالانہ جلوس کے دوران ایک نئے انداز سے مسئلہ کشمیر خصوصاً کشمیریوں کے انسانی حقوق کو اجاگر کیا جائے گا۔
مختلف ثفافتوں اور کمیونٹیز سےتعلق رکھنے والے لوگوں کے اس سالانہ جلوس کا اہتمام سولہ ستمبربروزہفتہ تنظیم کمیونٹی کارنیوال کررہی ہے جس کے روح رواں جرمنی میں مقیم شخصیت سمیع اللہ ہیں۔
اس بار انیس ٹرک اس کمیونٹی کارنیوال میں شامل ہونگے جن میں سے ایک ٹرک کشمیرکے لیےمخصوص کیاگیاہے جس کا انتظام جرمنی میں مقیم ممتازکشمیررہنماء صدیق کیانی کی تنظیم کشمیر فری آرگنائزیشن کررہی ہے۔ اس مقصد کے لیے کشمیرفری آرگنائزیشن کو کشمیرکشمیرکونسل یورپ کی مکمل حمایت و تعاون حاصل ہے۔ صدیقی کیانی نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ کشمیری ثقافتی رنگوں سے آراستہ ٹرک کشمیریوں کی آواز کو یورپ کے لوگوں تک پہنچائے گا۔
انھوں نے بتایاکہ کثیرتعداد میں انسانوں اورمتعدد ٹرکوں پر مشتمل یہ پریڈ نما جلوس ہفتے کے روزمسلسل چھ گھنٹے برلن شہر کے مختلف علاقوں سے گزر کر اختتام پذیر ہوگا۔
ان ٹرکوں پر نسل پرستی اور انسانوں پر مظالم کے خلاف اور امن و آشتی کے حق میں بینرز آویزاں ہونگے اور جلوس کے دوران مختلف ثقافتی پروگرام بشمول موسیقی بھی پیش کی جائے گی۔
اس کاروان میں کشمیرکے علاوہ دیگر ثفاقتی اور سماجی تنظیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں اور ان کا مقصد مختلف خطوں میں اجتماعی، معاشرتی انسانی حقوق اور مختلف کلچرزاور ان کے متعلق اقدار کو اجاگرکرنا ہے۔ اگرچہ یہ جلوس گذشتہ چند سالوں سے نکالا جارہاہے لیکن پہلی بار ہے کہ کشمیرکے حوالے سے بھی ایک ٹرک اس جلوس میں شامل ہوگا۔
Kashmir in Community Carnival on 16th September in Berlin
چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضاسید کا کہناہے کہ ہمارا مقصد کشمیریوں پر ظلم و ستم کو دنیا تک پہنچانا ہے تاکہ ان مظالم کو روکا جاسکے اور مسئلہ کشمیر کے حل کی راہ ہموار ہوسکے۔
ان کے بقول، اس طرح کی سرگرمیاں آئندہ بھی جاری رہیں گے اور نت نئے طریقوں سے مسئلہ کشمیر کو اجاگرکرنے کی کوشش کی جائے گی۔