برلن: جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا دکا کیمپ کی یادگار کا دورہ

Berlin

Berlin

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے نسل پرست نازیوں کے دور میں حراست میں لیے گئے افراد کے کیمپ کی یادگار کا دورہ کیا۔ داکا کیمپ میں اکتالیس ہزار افراد کو حراست میں لیے جانے کے بعد ین افراد کو نسل پرستی کی بنیاد پر قتل کیا گیا تھا۔ اس کیمپ کی یادگار پر کسی بھی چانسلر کا یہ پہلا دورہ ہے۔

انجیلا مرکل نے اپنی انتخابی مہم کے دوران یادگاری کیمپ کا دورہ کیا اور خراج عقیدت کے لیے یادگار پر پھول رکھے۔ مخالفین نے انکے دورے کو تنقید کا نشانہ بنایا تاہم سیاسی سطح پر ان کے اس اقدام کو سراہا گیا ہے۔ دورے کے بعد مرکل نے خطاب کیا اور ملک میں چھوٹے پیمانے پر نسل پرستی کے گروہ کی سرگرمیوں پر تشویش ظاہر کی۔