برلن (جیوڈیسک) برلن میں ہالی وڈ ایکشن فلم ورلڈ وارزی کا پریمئر ہوا ، تقریب میں اداکارہ انجلینا جولی اور براڈ پٹ نے شرکت کی۔ انجلینا جولی اپنی سالگرہ والے دن برلن پہنچی تو شائقین کی ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب نظر آئے۔
ورلڈ وار زی میں براڈ پٹ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کا کردار کر رہے ہیں جس میں وہ دنیا میں تباہی پھیلانے والے زومبی کا مقابلہ کرتے دکھائی دیں گے۔ ہارر فلم اکیس جون کو امریکا میں ریلیز ہوگی۔